ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / صدر کے قافلے کی گاڑی سڑک سے پھسلی ، 5 افراد زخمی

صدر کے قافلے کی گاڑی سڑک سے پھسلی ، 5 افراد زخمی

Fri, 15 Jul 2016 21:21:49  SO Admin   S.O. News Service

دارجلنگ ، 15؍جولائی (آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال میں دارجلنگ سے باگ ڈ وگرا جاتے ہوئے صدر پرنب مکھرجی کے قافلے میں تعینات سیکورٹی اہلکار کی گاڑی کہرے کی وجہ سے ایک موڑ پر پھسل کر گڑھے میں جا گری۔اس قافلے کے ساتھ ساتھ ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی چل رہی تھیں۔اس حادثے میں قافلے میں ڈیوٹی پر تعینات پانچ سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، لیکن سبھی کو بچا لیا گیا ہے۔ممتا کے ساتھ صدر پرنب مکھرجی کی بیٹی اور کانگریس کی لیڈر شرمشٹھا اور بھائی ابھیجت بھی تھے۔اطلاع کے مطابق یہ قافلہ دارجلنگ کے سونادا سے گزر رہا تھا تبھی کہرے کی وجہ سے ایک گاڑی موڑ پرپھسل کر ایک گڑھے میں جا گری۔امدادی کام کی نگرانی خود ممتا بنرجی نے کی اور تمام سیکورٹی اہلکاروں کو محفوظ نکال لیا گیا اور علاج کے لیے قریبی اسپتا ل میں داخل کرایا گیا ہے۔صدر کے دفتر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کرکے اس واقعہ کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ صدر بھی مکمل طور پر محفوظ ہیں۔


Share: